سوجی کے بسکٹ بنانے کی انتہائی اسان مزیدار ریسپی
سوجی کے بسکٹ کے درکار اجزاء
سوجی 6 سے سات چمچ
چینی کے 7 چمچ
نمک 2 چٹکی یا حسب ضرورت
خالص دودھ ادھا کپ
میدہ کے تین کپ حسب ضرورت
ائل تین کپ
خالص مکھن تین چمچ
سوجی کے بسکٹ بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے مکھن لیں اس میں دودھ ڈال کر نرم کر لیں اور چینی ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کر لیں سوجی نمک اور میدہ کو اپس میں ملا کر اچھی طرح چھاننی کی مدد سے چھان لیں اور اس میں ہم نے جو پہلے مکھن والا امیزہ بنایا تھا اس میں ائل ڈال کر گوند لیں اور اس مکھن کے امیزے کو نرم کرنے کے لیے دودھ کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے.
اب اٹا لیں اس کو روٹی کے بیلنے پر روٹی کی طرح بنائیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اب ایک بسکٹ بنانے والا سانچہ لیں اور اس سانچے میں بسکٹ کے ٹکڑوں کو ڈالیں ہلکا ہلکا ائل ان بسکٹ کے سانچوں پر لگا دیں اب اوون میں رکھ کر 15 سے 20 منٹ تک بیک کریں اگر سرخ ہو جائیں تو ان کو اوون سے باہر نکال لیں اب سوجی کے بسکٹ تیار ہیں شام کے کھانے میں اپ مہمانوں کو سرو کر سکتے ہیں.
بادام کے بسکٹ بنانے کی اسان اور مزیدار ریسپی
بادام کے بسکٹ کے تمام درکار اجزاء
میدہ 2 کپ لینا ہے
بادام کا پاؤڈر ایک چوتھائی کپ
بادام کا ایسنس 2 چائے کا چمچ ہے
مکھن کے کیوب 4 چائے کے چمچ
چینی ادھا کپ
کچھ ثابت بادام گرینڈ ہوئے
بادام بسکٹ تیار کرنے کی ترکیب
جو ہم نے پہلے اپ کو بادام کے تمام اجزاء بتائے ہیں اپ ان کو فوڈ پروسیس میں مکس کر لیں اور اس پیسٹ کو بسکٹ کی شکل میں بنا دیں اوپر سے جو ہم نے بادام کو گرینڈ کیا ہے ان کے اوپر لگا دیں یعنی کہ گارنش کر لیں اب ان کو اوون میں ڈال کر سوا سی ڈگری پر 15 منٹ کے لیے بیک کریں جیسا کہ بسکٹ جب سرخ رنگ میں ہو جائیں تو سمجھ جائیے کہ اپ کے خستہ بادام بسکٹ تیار ہیں

0 Comments